اپنے ایک بیان میں عابد شیر علی نے کہا کہ نواز شریف کے شیر میدان عمل میں آ چکے ہیں، ان کو اقامے کی بنیاد پر نااہل کیا گیا، ملک کو میٹرو، بجلی سہولت اور ترقی دینے والے نواز شریف کو ملک بدر کیا گیا لیکن عوام کی دعاؤں سے وہ پھر میدان عمل میں ہیں عابد شیر علی نے کہا کہ نواز شریف جب جب آیا ملک نے ترقی کی، ہم کوئی یوٹرن نہیں لیتے بلکہ یہ ترقی کی سیدھی موٹروے ہے، نواز شریف ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے کر جائے گا، ہم 50 لاکھ نوکریوں اور گھروں کا وعدہ نہیں کریں گے بلکہ عملی اقدامات کریں گے متعلقہ: ’نواز شریف پاکستان کے 24 کروڑ عوام کے لاڈلے ہیں (ن) لیگی رہنما نے کہا کہ 9 مئی کا جرم کرنے والوں کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی، شہدا کی توہین کرنے والوں کو کسی صورت معافی نہیں ملنی چاہیے انہوں نے کہا کہ 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر ہمیں ہرایا گیا لیکن ہم نے شکوہ نہیں کیا، نواز شریف اپنا کیس عوام کی عدالت میں لے کر جائیں گے، ووٹ کو عزت تب ملے گی جب معیشت ترقی کرے گی ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پیپلز پارٹی کے خلاف ہمیشہ جیت کر عوام کی خدمت کی کیونکہ پیپلز پارٹی ہماری سیاسی حریف ہے، ہم سائفر کی بنیاد پر نہیں بلکہ ملک کو ترقی دینے کی بنیاد پر الیکشن لڑنے آئے ہیں۔
76