62

لیول پلیئنگ فیلڈ کیلیے پی ٹی آئی کی درخواست، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن حکام کو طلب کر لیا

8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے لیے گزشتہ روز پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کی عدالت عظمیٰ آج سماعت کر رہا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے سماعت سے قبل اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن حکام کو طلب کر لیا ہے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بینچ کچھ دیر میں اس کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت کے طلب کرنے پر اٹارنی جنرل سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں جب کہ رجسٹرار نے الیکشن کمیشن آفس کو آگاہ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں