سال 2023 چند دنوں کا مہمان رہ گیا ہے۔ تیزی سے گزرتے اس سال میں سیاسی جماعتوں نے کیا کھویا اور کیا پایا اس بارے میں بھی خبریں مسلسل میڈیا کی زینت بن رہیں ہیں۔ اگر بات کی جائے پاکستان پیپلز پارٹی کی تو یہ سال اس کے لیے کافی بہتر ثابت ہوا ہے پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی چھتری تلے 2022 میں قائم ہونے والی اتحادی حکومت کے مزے 2023 کے ابتدائی 8 ماہ تک اٹھائے اور حکومت جاتے ہی اگلے انتخابات کی تیاریاں شروع کرتے ہوئے انتخابی مہم اس کے خلاف ہی شروع کر دی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو جو پی ڈی ایم حکومت میں وزیر خارجہ کے طور پر حکومت کا حصہ رہے انہوں نے تنظیمی کام بھی بھرپور طریقے سے جاری رکھا اور پہلی بار کراچی کو جیالا میئر دے دیا تاہم پیپلز پارٹی کو مختلف چیلنجز کا سامنا بھی رہا، خاص طور پر پنجاب میں اس کی سیاسی پوزیشن کمزور رہی۔ پی ڈی ایم کے ساتھ اتحادی حکومت کا جہاں فائدہ ہوا وہیں انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا پیپلز پارٹی کے تنظیمی حلقوں میں عہدے داروں کے درمیان گروہ بندی سے جماعتی مفادات کو نقصان بھی جاری رہا۔
70