77

جعلی ڈگری پر سابق ڈریپ سربراہ گرفتار

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرگ ریگو لیٹری اتھارٹی کے سابق سی ای او شیخ اختر حسین کو گرفتار کر لیا ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم شیخ اختر حسین نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر سی ای او کی تعیناتی حاصل کی، ملزم کی جانب سے پیش کردہ پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی نکلی ترجمان نے بتایا کہ ملزم 2018 اور 2019 کے دوران بطور سی ای او ڈریپ تعینات رہا، ملزم کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں