73

بلوچستان کے 2 بڑے الیکٹیبلز کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے معذرت

انتخابات جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں ملک بھر بالخصوص بلوچستان سے الیکٹیبلز مختلف سیاسی جماعتوں میں شامل ہو رہے ہیں تاہم بلوچستان سے دو بڑے الیکٹیلز نے پیپلز پارٹی میں شمولیت سے معذرت کر لی ہے پی پی ذرائع کے مطابق سردار صالح بھوتانی اور جان محمد جمالی نے پارٹی میں شمولیت سے معذرت کر لی ہے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یار محمد رند نے مبینہ طور پر خود کو بلوچستان کا وزیراعلیٰ بنانے اور ساتھ ہی اپنے بیٹے کے لیے سندھ اسمبلی میں کنفرم سیٹ کا مطالبہ کیا تھا ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے ان کی یہ شرائط قبول کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد یار محمد رند نے پی پی میں شمولیت سے معذرت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں