تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے متعلق سائفر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل ہوگی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کیس کی سماعت کریں گے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین اڈیالہ جیل پہنچ گئے، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی گذشتہ روز خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود پرفردجرم عائدکرنےکیلئے 13 دسمبر کی تاریخ مقرر کی تھی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیئے تھے کہ آؤٹ آف دی وے جاکر ریلیف دیا، میرٹ پر جس کا جوحق بنتا ہے دیا جائے گا اور جوبھی فیصلہ کریں گے میرٹ پر کریں گے وکیل سلمان صفدر نے کہا تھا کہ جلد بازی اورعجلت میں آگےبڑھ رہے ہیں،ایسا نہ کیاجائے، جس پر جج کا کہنا تھا کوئی پوائنٹ بتادیں کہاں جلدی ہوئی یا عجلت دکھائی، جو لوگ جیل میں ہیں اگران کا جرم نہیں بنتا تو رہا ہونا چاہیے، نیوٹرل ہوکرکیس چلا رہا ہوں۔
85