تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی بریت کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی سندھ ہائی کورٹ میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت ہوئی ، جس میں عدالت سے عزیر بلوچ کی بریت کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی کراچی:عدالت نے شریک ملزم شاہد عرف کے ای ایس سی کو نوٹس جاری کردیاپراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم عزیر بلوچ اور شریک ملزمان کو ٹرائل کے بغیر بری کیا گیا، کیس باقاعدہ ٹرائل کے لیے دوبارہ اے ٹی سی کو بھیجا جائے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ اے ٹی سی کو حکم دیا جائے مکمل کیس کا ٹرائل سن کر فیصلہ کرے، جس پر عدالت نے شریک ملزم شاہد عرف کے ای ایس سی کو نوٹس جاری کردیا، عزیربلوچ اوردیگرپر 2012 میں کلری میں شہری کوقتل کرنے کا الزام ہے گذشتہ روز انسداد دہشتگردی عدالت میں لیاری گینگسٹر ارشد پپو سمیت تین افراد کے قتل کیس میں لیاری گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ سمیت 5 ملزموں کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا عدالت کی جانب سے ملزموں کی درخواست پر فیصلہ آئندہ سماعت پر سنایا جائے گا پولیس کے مطابق ملزمان نے 2013 میں لیاری گینگ وار کے اہم کردار ارشد پپو،یاسر عرفات اور شیرا پٹھان کو قتل کردیا تھا ، ملزمان پر اغواء قتل سمیت دہشتگردی کے الزامات ہیں اور ملزمان کے خلاف تھانہ کلاکوٹ میں مقدمہ درج ہے۔
61