91

زندہ رہا تو الیکشن ضرور لڑوں گا: شیخ رشید

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع کر دی بعد ازاں انسدادِ دہشتِ گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اداروں کا ہمیشہ احترام کیا ہے، 9 مئی کے مقدمات سے میرا کوئی تعلق نہیں انہوں نے کہا کہ مجھے میڈیا سے بات کرنے سے منع کیا گیا ہے، میں 8 مئی سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھا، اگر زندہ رہا تو این اے 56 اور 57 سے الیکشن قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑوں گا سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ اللّٰہ بہتر کرے گا، زندہ رہا تو الیکشن ضرور لڑوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں