81

پاکستان کے ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق ہے، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کراچی میں آغا خان یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات سے خصوصی گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ اور ہمیشہ رہے گا، صرف وہاں کے لوگوں کو ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے شہریوں کو اظہار رائے کی آزادی کا حق ہے۔ ملک میں آزادی اظہار کا بیانیہ ہر دور کے ساتھ مختلف رہا ہے تاہم آزادی اظہار رائے کو مثبت اور تعمیری ہونا چاہیے نگراں وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی ہمارے ملک کی تاریخ رہی ہے، گلگت بلتستان کی علیحدہ کوئی شناخت نہیں ہے بلکہ اس کی شناخت پاکستان اور پاکستان کی شناخت اس سے جڑی ہوئی ہے۔ اصل معاملہ گلگت بلتستان کی حیثیت سے متعلق ہے۔ جی بی کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ریاست نرسنگ کیئر ہے جسے سرجیکل پروسیجر کے طریقہ کار معلوم ہیں۔ ریاست میں احتساب اور قانون پر عملدرآمد کا طریقہ موجود ہے۔ ریاست مذہب، زبان اور نسل پرستی کی بنیاد پر تشدد کیخلاف ہے۔ ریاست مدینہ میں حقوق اور ذمے داری کے حوالے سے برابری تھی، ہم جب تک میرٹ پرعملدرآمد نہیں کرینگے مسائل حل نہیں ہوں گے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں برابر کے شہری ہیں۔ ان کیلیے روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے معاشرے کو کردار ادا کرنا ہوگا نگراں وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ زندگی کو بامقصد بنانے کیلیے تعلیم بہت ضرور ی ہے اور تعلیمی ادارے ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے ہیں۔ مجھے چیزوں کے بارے میں جاننے اور سمجھنے کی خوشی ہوتی ہے۔ دنیا کے نمایاں تعلیمی اداروں نے ہمیشہ اپنی جانب راغب کیا ہے اور گزشتہ دنوں لاہور میں میری لمز میں طلبہ کیساتھ ہونے والی گفتگو بہت مشہور ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں