تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کیخلاف آمدن سے زائداثاثوں کے کیس کی سماعت ہوئی احتساب عدالت نے احدچیمہ کو ریفرنس سےبری کردیا ، نیب احد خان چیمہ کو اثاثہ جات ریفرنس میں کلیئر قرار دے چکی ہے نیب رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ احد چیمہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کانیب ریفرنس نہیں بنتا، ان کے تمام اثاثے انکی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں رپورٹ میں کہنا تھا کہ احد چیمہ کے مبینہ بے نامی داروں نے اپنی ذاتی انکم سے پراپرٹیز بنائیں، مبینہ بے نامی داروں کی پراپرٹیز کو احد چیمہ سے لنک نہیں کیا جا سکتا احد چیمہ کےرشتےداروں کے اکاونٹس احد چیمہ کے بے نامی اکاونٹس نہیں، دوبارہ تفتیش کے مطابق احدچیمہ کی آمدن 213 ملین ،اخراجات 131 ملین ہیں احد چیمہ کے بنائے گئے اثاثے انکی آمدن کے مطابق ہی ہیں، ری انوسٹی گیشن کے دوران احد چیمہ نے اپنی انکم،منافع ریکارڈ نیب کو فراہم کیا، ان کی جانب سے جمع ریکارڈ کی تصدیق کی گئی جو درست ثابت ہوا۔
80