پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شانگلہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں ہاتھ صاف رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے کوئی سیاستدان ایسا نہیں جس کے ہاتھ صاف ہوں۔ تاہم میں 19 سال کی عمر سے سیاست کر رہا ہوں اور میرے ہاتھ صاف ہیں مجھ پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں اور میں اپنی جیت کے بجائے آپ کی جیب بھرنا چاہتا ہوں بلاول بھٹو نے کہا کہ میرے مخالفین کی سیاست اس چیز کی ہے کہ اپنی جیب کیسے بھرنی ہے جب کہ میرے ہاتھ صاف ہیں مجھ پر کرپشن کا کوئی داغ یا الزام نہیں اور میرے مخالف بھی مجھ پر کوئی الزام نہیں لگا سکتے پی پی چیئرمین نے کہا کہ اس وقت پاکستان کےعوام بہت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایک طرف نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے تو دوسری طرف معاشی بحران بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے۔ مہنگائی،غربت اور بیروزگاری میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن پرانے سیاستدانوں کو عوام کے اصل مسائل سے دلچسپی نہیں اور نہ ہی ان کے پاس مستقبل کے حوالے سے کوئی منصوبہ ہے، وہ آج بھی دقیانوسی اورانا کی سیاست کر رہے ہیں اور انہوں نے سیاست کو اختلاف رائے کے بجائے ذاتی دشمنی تک پہنچا دیا ہے انہوں نے کہا کہ میں تمام سیاستدانوں کو قریب سے دیکھا ہے اور سب کو پہچان چکا ہوں۔ ہو سکتا ہے ذاتی طور پر اچھے لوگ ہوں گے مگر ان کے پاس مسائل کا حل نہیں۔ ہم نے نفرت، تقسیم، انا اور انتقام کی پرانی سیاست کو دفن کرکے عوام کی خدمت کرنے والی نئی سیاست کو لانا ہے بلاول بھٹو نے کہا کہ میں پاکستان کے مزدوروں، کسانوں اور طالبعلموں کو بتانا چاہتا ہوں کہ پیپلز پارٹی نے ہی آپ کو ماضی میں بھی مشکلات سے نکالا تھا اور آج بھی پی پی ہی واحد جماعت ہے جو آپ کو روٹی کپڑا اور مکان دے سکتی ہے۔ ہے ہمیں گالم گلوچ اور ٹک ٹاک کی سیاست نہیں آتی ہم عوامی خدمت کی سیاست کرتے ہیں اور میں نے اپنی والدہ سے سیکھا ہے کہ غریبوں، مزدوروں اور کسانوں کی نمائندگی کیسے کرنی ہے۔ میں اس شخص کا نواسا ہوں جس نے نعرہ دیا تھا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ میں کہیں اور نہیں دیکھوں گا اور نہ ہی کسی سے مدد مانگوں گا صرف آپ سے مدد مانگتا ہوں۔ آج میرا ملک مشکل میں ہےعوام تکلیف میں ہیں آپ لوگ میراساتھ دیں میں دکھاؤں گا کہ کیسے ملک اورعوام کی قسمت تبدیل کریں گے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا منصوبہ ہے کہ پانچ سال میں عام آدمی کی تنخواہ دگنی کرنا ہے، کسانوں کو ان کی فصل کی قیمت دلائیں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبے بنائیں گے۔ ہم یوتھ کارڈ کے ذریعے پیڈ انٹرن شپ دلائیں گے جس سے نوجوانوں کو تجربہ حاصل ہوگا اور روزگار بھی ملے گا۔ میں یورپ، امریکا، چین، جاپان میں نوجوانوں کیلیے روزگار کے مواقع فراہم کرونگا بلاول بھٹو نے کہا کہ اب آپ نے فیصلہ کرنا ہوگا کہ انا، تقسیم، نفرت کی پرانی سیاست کو جاری رکھنا ہے یا قسمت تبدیل کرنی ہے۔ آپ اپنی قسمت بدلنا چاہتے ہیں تو پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں۔ ہم مل کر محنت اور جدوجہد کریں گے اور قائدعوام، شہید بینظیر بھٹو کے نا مکمل مشن کو مکمل کریں گے۔
56