تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں 5 سال نااہلی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست بیرسٹرعلی ظفر، بیرسٹرگوہر کےتوسط سے دائر کی گئی ہے درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہے اور مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزارسابق وزیراعظم اور بڑی سیاسی جماعت کا بانی ہے، توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن نےدرخواست گزارکونااہل قراردیا، الیکشن کمیشن نے اختیار نہ ہونے کےباوجودغیر آئینی،غیر قانونی طور پر نااہل کیا درخواست میں کہنا ہے کہ درخواست گزار اورجماعت کو الیکشن سےباہر رکھنےکی کوشش کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہےجس کا کام صاف شفاف الیکشن کرانا ہے، الیکشن کمیشن نے 8اگست کونااہلی کا نوٹیفکیشن خلاف آئین وقانون جاری کیا بانی پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کے جاری نااہلی کے نوٹیفکیشن کو غیر آئینی قرار دے اور کیس کے فیصلے تک نوٹیفکیشن معطل کرے۔
63