54

ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا دوسرا اجلاس: 100 سے زائد امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا دوسرا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں شروع ہوگیا ہے ، اجلاس کی صدارت نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کر رہی ہیں اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن کے چاروں اضلاع اٹک، راولپنڈی، چکوال اور جہلم کے امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے ، قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلیوں کے 100 سے زائد امیدواروں کے انٹرویو کئے جائیں گے اولپنڈی ڈویژن میں قومی اسمبلی کی مجموعی طور پر 13 ، پنجاب اسمبلی کی 26 نشستیں ہیں ، پارلیمانی بورڈ سب پارلیمانی بورڈ کی ٹکٹوں کی سفارشات پر بھی غور کرے گایاد رہے مسلم لیگ ن کے لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کر لیے گئے ہیں، مرحلے وار انٹرویو میں امیدواروں سے پارٹی وابستگی،حلقے سے متلعق سوالات پوچھے گئے قومی اسمبلی کے حلقے 7 اور صوبائی اسمبلی کے 14 حلقوں میں پارٹی ٹکٹ کیے حصول کے لیے انٹریوز کیے گئے مسلم لیگ ن لاہور صدر سیف الملوک کھوکھر نے بتایا کہ پارٹی ٹکٹ کیلئے امیدواروں کے میرٹ پر انٹرویوز کیے گئے ہیں حتمی فیصلہ مسلم لیگ ن کی مرکزی پارلیمانی بورڈ کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں