تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب میں سرمایہ کاری کےطریقوں پراتفاق ہوگیا، جس کے بعد خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی توثیق کی راہ ہموارہوگئی نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور خلیج تعاون کونسل میں آزاد تجارت کا معاہدہ انیس سال سےزیرالتواتھا، یہ جی سی سی کا پندرہ سال میں کسی ملک کیساتھ پہلا تجارتی اور سرمایہ کاری معاہدہ ہوگا اس حوالے سے نگراں وزیر تجارت ڈاکٹر گوہراعجاز نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل سے تجارتی معاہدے پر سعودی عرب میں نتیجہ خیز گفتگو ہوئی، تجارتی معاہدے میں سرمایہ کاری کو حتمی شکل دینے پرکام کر رہے ہیں ڈاکٹر گوہراعجاز کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ پاکستان اور جی سی سی کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرے گا۔ تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کو فروغ دے گا
69