تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اورعوام کو 52 ویں قومی دن پر مبارکباد پیش کردی انوارالحق کاکڑ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا اس تاریخی دن پرکاپ دوہزاراٹھائیس کے لیے دبئی میں آکر بہت خوش ہوں، پاکستان کو اپنے اماراتی بھائیوں کی شاندار ترقی پر فخرہے نگراں وزیراعظم کا کہناتھا کہ یو اے ای کو تجارت، سیاحت اور ٹیکنالوجی کے عالمی مرکز میں تبدیل کرنے پر قیادت کو سراہتے ہیں، پاکستان ترقی اور خوشحالی کے اس سفر میں متحدہ عرب امارات کا پائیدار ساتھی رہے گا، پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد خیال رہے متحدہ عرب امارات کے باون ویں قومی دن پر خصوصی تقریبات کارنگارنگ آغاز ہوگیا ہے دبئی کےپام جمیرہ بیچ پر آتشبازی،رنگوں اورروشنیوں سےآسمان جگمگا اٹھا، بلندوبالا برج خلیفہ یو اے ای کے پرچم کے دلکش رنگوں میں رنگ گیا جبکہ مشہور ومعروف عمارتیں بھی قومی پرچم کے رنگوں سے جھلملا اٹھیں
