60

مسلم لیگ ن نے چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب ’’سلیکشن‘‘قرار دے دیا

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب ’’سلیکشن‘‘قرار دے دیا ن لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں ایک بار پھر’’سلیکشن‘‘ کا عمل صرف 15 منٹ میں مکمل ہوگیا، عوام، الیکشن کمیشن اور پارٹی ورکرزکی آنکھوں میں مٹی ڈالنےکی کوشش کی گئی اور پریس ریلیز ڈیڑھ گھنٹے تک روک کررکھی گئی مریم اورنگزیب نے کہا کہ نامعلوم ، خفیہ مقام پر یہ کیسا الیکشن تھا جس کا نہ کوئی تجویز کنندہ تھا نہ تائید کنندہ، نہ ووٹرز تھے نہ ووٹر لسٹ، نہ پریزائیڈنگ افسر تھا نہ الیکشن پراسیس؟ بانی رہنماؤں، کارکنوں کےخوف سےانہیں الیکشن پراسیس سےہی باہرکردیاگیا، اسے کہتے ہیں’’دھاندلا‘‘، اسےکہتےہیں ’’آمریت‘‘، اسے کہتے ہیں ’’سلیکشن ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ورکرز سے سنگین مذاق اور انتخابی ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، پارٹی میں بانی رہنماؤں اور کارکنوں کولیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی، یہ ملک میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے مطالبوں کے ڈرامے کررہے ہیں ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ آرٹی ایس بٹھا کر اقتدار میں آنے والوں کی عادت نہیں بدلی، مقبولیت کاعالم یہ ہےورکرز کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں، عوام کا سامناکیسے کرینگے ؟ جو کچھ ہوا ، جو کچھ ہورہا ہے اور جو کچھ ہوگا سب کا ذمہ دار 9 مئی کا منصوبہ سازخود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں