64

کراچی :آر جے مال سانحے کا اصل ذمے دارکون ہے؟ تحقیقات 3 دن میں مکمل ہونے کا امکان

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب کراچی کے آر جے شاپنگ مال سانحے کی تحقیقات جاری ہے ، جس میں ذمہ داروں کا تعین کیا جارہا ہے آر جے شاپنگ مال سانحے کی تحقیقات تین دن میں مکمل ہونے کا امکان ہے، رپورٹ کو این ای ڈی یونیورسٹی ماہرین کی رپورٹ فائنل ہونے پر مکمل کیا جائے گا گذشتہ روز کراچی میں آر جے مال آتشزدگی کیس میں کال سینٹر مالکان سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا پولیس نے سیکیورٹی انچارج سمیت انتظامیہ کے تین افراد بھی نامزد کیے ہیں، پولیس نے بتایا کہ آر جے مال کی چوتھی منزل پر ملزم عدنان اور عمران بلااجازت کال سینٹر چلا رہے تھے ملزمان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ذمہ دار تو بلڈر ہے، اُن کے کلائنٹ تو خود متاثرین میں شامل ہیں تاہم پولیس نے کنٹونمنٹ سے عمارت کے دستاویز مانگ لیےبعد ازاں عدالت نے گرفتار کال سینٹر کے پانچ ملازمین عابد شاہ، عمران، عدنان، سلطان اور فیضان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا عدالت نے شاپنگ مال کے بلڈرز اور انتظامیہ کیخلاف تحقیقات کی ہدایت کردی ہے یاد رہے کراچی میں راشد منہاس روڈ پر واقع آر جے شاپنگ مال میں ہولناک آتشزدگی کے باعث گیارہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں