56

پاک فوج وطن دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف

تفصیلات کے مطابق مسلح افواج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیرپور ٹامیوالی کا دورہ کیا، آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر بہاولپور نے استقبال کیا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بہاولپور کور کی تربیتی جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا ، جس کے بعد انھیں کو فیلڈ ایکسرسائز کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، مشقوں کا مقصد آپریشنل ماحول میں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے سمیت میدان جنگ کے دوران پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مختلف عناصر کے مربوط فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا جبکہ آرمر، میکانائزڈ انفینٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل سمیت پاکستان ایئر فورس اور کامبیٹ ایوی ایشن کے تعاون سے فائر پاور کا بھی مشاہدہ کیا بعد ازاں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مشق میں حصہ لینے والے فوجیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے تربیتی معیار، آپریشنل تیاریوں اور افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا جنرل سید عاصم منیر نے ہدایت کی کہ وہ ہر حال میں روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں آرمی چیف نے واضح کیا کہ ہم وطن کو درپیش چیلنجوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور قوم کی حمایت سے دشمنوں کے کسی بھی مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہر قسم کی مشکلات کے باوجود پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہے، پاک فوج کی پوری توجہ مادر وطن کی سرحدوں کے خطرات کے خلاف دفاع پر مرکوز ہے اور قوم کی حمایت سے مسلح افواج پاکستان کے دشمنوں کو شکست دیں گی، انشااللہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں