46

ریجنل ٹیکس آفس حیدرآباد نے جعلی سیلز ٹیکس کا بڑا اسکینڈل پکڑلیا

تفصیلات کے مطابق ریجنل ٹیکس افس ان لینڈ ریونیو حیدر آباد زون نے جعلی سیلز ٹیکس کا بڑا اسکینڈل پکڑ لیا، ملزمان نے اربوں روپے کی جعلی سیلز ٹیکس انوائسز جمع کرائیں ایف بی آر نے بتایا کہ جعلی سیلز ٹیکس انوائس سے قومی خزانےکو دو ارب اکیاسی کروڑ روپے کا نقصان ہوا حکام کا کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس گوشواروں میں خریداریوں کی انکوائری کے دوران فراڈ کا انکشاف ہوا، ملزمہ ثنا اسلم اور کاٹن کلپس نامی کمپنی نے جعلی سیلز ٹیکس انوائسز جمع کرائیں ایف بی آر نے کہا ہے کہ کمپنی مالک ثنا اور دیگر ملزمان غیرقانونی ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ میں ملوث ہیں تاہم ملزمان کے خلاف سیلز ٹیکس فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں