تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ایک ہفتےمیں ایک ہزار غیر قانونی تارکین کوواپس بھیجاگیا ہے ، غیرقانونی مقیم افرادکےبعدرجسٹرڈمہاجرین کوبھی واپس بھیجیں گے جان اچکزئی نے بتایا کہ سندھ سےتارکین وطن بلوچستان آنےکاسلسلہ آئندہ دنوں میں تیزہوگا، سندھ سے غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی منتقلی کے مسائل دورہوگئے ہیں، پنجاب سےبھی امیدکررہےہیں کہ انکاپروسس بھی تیز ہوگا، 80ہزار غیرملکی بلوچستان سے واپس اپنے ملک جاچکے ہیں نگراں وزیراطلاعات بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہم نے دو اضلاع میں ایک لاکھ شناختی کارڈز بلاک کئے ہیں، میری اطلاعات کے مطابق سندھ سے بھی 20ہزار کارڈز بلاک ہوچکے ہیں، لاکھوں کی تعدادمیں لوگوں نے جعلی شناختی کارڈ بنائے جو خوفناک امر ہے، نادرا کے شکر گزار ہیں ان کی ٹیمیں مؤثر اندازمیں کام کررہی ہیں انھوں نے بتایا کہ افغانستان سے کہا ہے غیرقانونی پاکستانیوں کوہمارے حوالےکریں، افغانستان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہورہی ہے، یہی وجہ ہے ہم نے 40 سال سے کسی کونہیں بھیجا آج بھیج رہے ہیں جان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ ہم لاشیں اٹھارہےہیں ایک ہفتےقبل ژوب میں دہشت گردی کاواقعہ ہوا، ژوب واقعے میں 6دہشت گرد تھے جوتمام افغان نیشنل ہیں، افغان عبوری حکومت آنےکےبعدپاکستان میں خودکش حملوں میں اضافہ ہوا نگراں وزیراطلاعات نے کہا کہ غیرملکی باشندے دہشت گردی سمیت جرائم میں ملوث ہیں ، بلیک مارکیٹ میں اسلحہ فروخت کیاجارہاہےجومیانوالی میں استعمال ہوا، دہشت گرد امریکی اسلحہ استعمال کررہےہیں، جو ہمارے لیے سکیورٹی تھریٹ ہے، افغان عبوری حکومت دہشت گردی میں ملوث لوگوں کیخلاف کارروائی کرے
63