تاشقند کنونشن سینٹر میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 16ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم انوار الحق نے کہا کہ غزہ میں جاری بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، غزہ میں جاری جنگ فوری طور پر بند ہونی چاہیےنگراں وزیراعظم نے کہا کہ ای سی او فورم کو ایک باقاعدہ تنظیم کی شکل دینا ہوگی، مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ خطے میں تجارتی سرگرمیوں سے ہی ترقی ممکن ہے، ای سی او ممالک کے درمیان تجارتی راہداریاں اہم کردار ادا کریں گی دوسری جانب اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 16ویں سربراہی اجلاس سے قبل وزیرِ اعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات ہوئی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبے میں حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا گیا, وزیرِ اعظم نے آذربائیجان ایئر لائن کے پاکستان کے لیے براہ راست فلائٹ آپریشن کے اعلان کا خیر مقدم کیا وزیراعظم نے کاروبار، سیاحت اور لوگوں کے درمیان تبادلوں کو بڑھانے کیلئے مثبت پیشرفت قرار دیا، وزیراعظم نے آذربائیجان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے حوالے سے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کی وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اور صدر علی یو کے درمیان اسلاموفوبیا اور موسمیاتی تبدیلی علاقائی تعاون اور خوشحالی کے فروغ کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنماوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تازہ ترین صورتِ حال اور غزہ میں انسانی بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
55