آئی ایم ایف کے ایک اعلامیے کے مطابق مانیٹری فنڈ نے قرض کے کوٹے سے متعلق اصلاحات تجویز کی ہیں، جس کی منظوری 15 دسمبر کو آئی ایم ایف کا بورڈ آف گورنرز دے گا ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اس کوٹے میں اضافے سے پاکستان کو بھی فائدہ ہو سکتا ہے، قرض کے لیے کوٹہ بڑھنے سے پاکستان اگلے پروگرام میں فائدہ اٹھا سکتا ہے آٹو مینوفیکچرنگ کے لیے ایس آئی ایف سی کا مثبت کردار وزارت خزانہ کے مطابق موجودہ قرض پروگرام ختم ہونے کے بعد اگلے قرض پروگرام میں کوٹے کا دائرہ بڑھ سکتا ہے، جب کہ پاکستان کوٹا بڑھنے سے 6 سے 9 ارب ڈالر کا قرض لے سکتا ہے آئی ایم ایف کا ٹیکس کے معاملے میں ڈومور کا مطالبہ وزارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان موجودہ قرض پروگرام میں توسیع نہیں کرائے گا، اور موجودہ قرض پروگرام مارچ میں مکمل کر لیا جائے گا۔
62