229

کیلوں سے فن پارے بنانے کا نیا اور انوکھا انداز

لوہے کی کیلوں کی مدد سے معروف شخصیات کے دلکش پورٹریٹ تیار کرنے والے نوجوان آرٹسٹ نے مصوری کا نیا انداز متعارف کرا دیا آرٹ کے ان نمونوں کی تیاری میں نہ تو پینٹس استعمال ہوئے ہیں اور نہ ہی کوئی برش، محض لوہے کی کیلوں سے مشہور و معروف شخصیات کی تصاویر بنائی گئی ہیں جس میں ترکی کی اہم شخصیات بھی شامل ہیں اس انوکھے آرٹسٹ احمد علی صادق نے شرکت کی اور اپنبے اس کارنامے کے بارے میں ناظرین کو تفصیل سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ جب میں نے پہلی بار دکان سے اتنی ساری کیلیں خریدیں تو دکاندار بھی دیکھ رہا تھا کہ میں حلیے سے تو کوئی مزدور نہیں لگ رہا تھا ت واس کے پوچجنھنے پر میں نے اسے بتایا تو وہ بھی حیران ہوا آرٹسٹ احمد علی صادق نے بتایا کہ میرا یہ فن عام پینٹنگ کے مقابلے میں بہت مہنگا ہے کیونکہ ایک فن پارے میں کئی کلو کیلوں کا استعمال ہوتا ہے اور یہ گاغذ کے بجائے کام لکڑی کی شیٹ پر کیا جاتا ہے لاہور سے تعلق رکھنے والے اس منفرد فنکار کا مزید کہنا تھا کہ ایک عام پورٹریٹ 3 سے 4 دن میں تیار کرلیتا ہوں جس میں 6 سے 8 ہزار کیلیں استعمال ہوتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں