72

وفاقی حکومت نے نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی ، جس میں نیب ترامیم کو بحال کرنے کی استدعا کی گئی ہے تفصیلات کے مطابق نیب ترامیم کے فیصلے کیخلاف ایک اور اپیل دائر کردی گئی، درخواست گزار زبیر احمد صدیقی نے پریکٹس پروسیجر قانون کے تحت اپیل دائر کی سپریم کورٹ سے اپیل میں نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا دینے اور نیب ترامیم کو بحال کرنے کی استدعا کی گئی ہے درخواست گزار نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ،سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس میں پارٹی نہیں تھا درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے نوٹس دیئے بغیر نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ دیا، نیب ترامیم سےکسی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوئی دائر درخواست میں کہنا تھا کہ قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ پارلیمان کے اختیار پر تجاوز ہے زبیر احمد صدیقی کی جانب سے اپیل میں وفاقی حکومت، نیب اور چیئرمین پی ٹی آئی کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں