اسلام آباد: نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف غیر قانونی طور پر اس ملک سے بھاگ کر نہیں گئے تھے مرتضیٰ سولنگی نے نجی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا نگراں حکومت سے کوئی تعلق نہیں، وہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کے رہنما ہیں عام انتخابات سے متعلق نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دینا نگراں حکومت کا کام نہیں، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے حلف اٹھانے کے بعد مسلسل الیکشن کمیشن سے رابطہ ہے، اس کی صلاحیت اور قیادت پر مکمل اعتماد ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی جس تاریخ کا اعلان کرے گا اس پر انتخابات ہوں گے، ہم الیکشن کے مرحلے سے گزر رہے ہیں عملاً الیکشن کا ماحول موجود ہے، الیکشن کے ماحول میں کسی بھی جماعت اور اس کی قیادت کو کسی اہم مسئلے پر اپنا مؤقف دینے کی آزادی ہے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے برابر کے حقوق ہیں، پی ٹی آئی پر کسی قسم کی پابندی نہیں نجکاری سے متعلق نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ نجکاری نگراں حکومت نے شروع نہیں کی، پچھلی پارلیمان اور اس کی منتخب حکومت نے نجکاری کا فیصلہ کیا، ہم پچھلی پارلیمان اور پچھلی حکومت کے فیصلوں پر عمل درآمد کے پابند ہیں، اداروں میں اصلاحات ہونی چاہئیں۔
89