اسلام آباد : ایف آئی اے میں سائلین، ملزمان، متاثرہ اشخاص، گواہان کی تصاویر و کوائف کی تشہیر پر پابندی عائد کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے ملزم سمیت مقدمے سے جڑے تمام متعلقہ افراد کی عزت نفس کسی صورت مجروح نہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ افراد کی تصاویر، کوائف کسی صورت بھی سوشل میڈیا یا دیگرآن لائن فورم پردئیے جائیں۔ ناگزیر صورتحال میں بھی تصاویرکو دھندلا اورمتعلقہ شخص کی اصل شناخت ظاہرنہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ایف آئی اے کے تمام افسران و اہلکار جاری ہدایات پر من وعن عملدرآمد کریں۔ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
68