اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج کراچی میں ہونے والے اپیکس کمیٹی کےاجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت بھی شریک ہوگی تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، دورے کے دوران نگراں وزیراعظم اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت بھی شریک ہوگی اجلاس میں سندھ کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر غور ہوگا اور نیشنل ایکشن پلان سمیت کچے میں آپریشن پر تبادلہ خیال کیا جائے گا آئی جی سندھ کچے آپریشن، اسٹریٹ کرائم اور دیگر معاملات پر بریفنگ دیں گے ، اجلاس میں غیرقانونی مقیم افغان شہریوں سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی اور کراچی سے غیر قانونی افغان شہریوں کو واپس نکالنے کا فیصلہ ہوگا آئی جی سندھ افغان شہریوں کے جرائم میں ملوث ہونے کی رپورٹ بھی پیش کریں گے اور کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی پیشرفت کاجائزہ لیا جائے۔
74