68

چمن بارڈر پر 2 شہریوں کی شہادت، پاکستان کا سخت ردعمل

اسلام آباد : پاکستان نے چمن بارڈر پردو شہریوں کی شہادت پر سخت ردعمل دیتے ہوئے افغان حکومت سے مجرم کو حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے چمن بارڈر پر پاکستانیوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی جانب سے ہمارے معصوم شہریوں پرفائرنگ کی گئی جس میں ایک بزرگ ایک بچہ شہید ہوئے ایک بچہ زخمی ہوا سرفراز بگٹی نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ مجرم کو ہمارے حوالے کیا جائے تاکہ اس کواپنے قانون کے مطابق کیفر کردارتک پہنچاسکیں ان کا کہنا تھا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز نے صبرکا مظاہرہ کیا فائرکاجواب فائرسے دیتے تواموات زیادہ ہوتیں، توقع ہےافغان عبوری حکومت اپنے سیکیورٹی اہلکاروں کوکنٹرول کریگی، ایسے ناخوشگوار واقعات سےسنجیدہ کوششوں کونقصان پہنچ سکتا ہے یاد رہے بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری نے پاکستان سے افغانستان جانے والے افراد پربلااشتعال فائرنگ کردی تھی ، جس کے نتیجے میں 12سالہ بچےسمیت2پاکستانی شہری شہید،ایک بچہ زخمی ہوئے تھے پاکستانی فورسز نے مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے تحمل کامظاہرہ کرتے ہوئے مسافروں کی موجودگی کےباعث جوابی فائرنگ سےگریزکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں