78

ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا بھاری خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے پر اتفاق

اسلام آباد : ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بھاری خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری تیز کرنے پر اتفاق کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے چھٹے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا اجلاس میں آرمی چیف ، نگران کابینہ اراکین، نگراں وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی، جس میں ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے جاری مختلف اقدامات اور سرمایہ کاری پر اثر انداز ہونے والے اقتصادی عناصر کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں سرمایہ کاری کے فروغ ،کاروباری سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور اصلاحاتی عمل میں تعطل اور شدید خسارے والے اداروں کی نجکاری کا بھی جائزہ لیا اعلامیے میں کہا گیا گیا ہے کہ اجلاس میں عوام کے وسیع ترمفاد اور ملکی خزانے کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے نجکاری تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا اور مقامی، بین الاقوامی اداروں کیساتھ سرمایہ کاری اہداف کے حصول کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا نگران وزیراعظم نے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کی پیش رفت پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے اقدامات جاری رکھ کر معاشی چیلنجز پر قابو پانے کی اہمیت پر زور دیا آرمی چیف نے معیشت کی بحالی و ترقی کیلئے پاک فوج کے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں