28

کراچی : ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کی گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی

کراچی : ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کی گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی، واقعے کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کرلیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کی گاڑی چھین لی گئی ، ذرائع نے بتایا کہ ویگو گاڑی حیدر عباس کے ڈرائیور سے گن پوائنٹ پر گلشن اقبال کے قریب پٹیل اسپتال کے باہر سے چھینی گئی حیدر عباس کا بیٹا اپنے دوست کو طبعیت کی خرابی کے باعث اسپتال چیک اپ کے لیے لے کر گیا تھا ، حیدر عباس کے زیر استعمال گاڑی اسلام آباد رجسٹرڈ ہے اہل خانہ حیدر عباس نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان ڈرائیور سمیت گاڑی اپنے ہمراہ لے گئے تھے حیدر عباس رضوی کی گاڑی چھیننے کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کرلیا گیا ، مقدمہ ڈرائیورکی مدعیت میں درج کیا گیا پولیس حکام کے مطابق گاڑی چھننے کا واقعہ گزشتہ روز نو بج کر بیس منٹ پر پیش آیا ، مقدمہ دو نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ڈرائیور نے بتایا کہ اسپتال کے قریب بچوں کو اتار کر گاڑی پارک کرکے سیٹ پر بیٹھا تھا کہ دو مسلح ملزمان آئے اور منہ پر کپڑا ڈال دیا، ایک ملزم نے گاڑی چلائی، مجھے صفورہ چوک پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں