69

میاں صاحب آپ آؤ اور جیل جاؤ، ہیرو بن جاؤ گے

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ میاں صاحب آپ آؤ اور جیل جاؤ آپ ہیرو بن جاؤ گے، گارنٹی دیتا ہوں کہ شہبازشریف ان کی سیٹ پر قبضہ نہیں کریں گے تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما خورشیدشاہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین ہمیں الیکشن میں تاخیرکی کوئی گنجائش نہیں دیتا، پہلےبھی آئین کی خلاف ورزی اب بھی آئین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، الیکشن میں تاخیرکریں گے توآئین کی خلاف ورزی ہوگی جودرست نہیں انتخابات کے حوالے سے خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ ہرموسم میں،تمام قسم کےحالات میں الیکشن ہوئےاب کیامسئلہ ہے، آئین کی پاسداری رکھنی ہے تو پرانی حلقہ بندیوں پرہی الیکشن کرالیتے پی پی رہنما نے کہا کہ جنوری کے آخری ہفتے میں بھی الیکشن نہ ہوئے تو آگے بلیک کوریڈور ہے، ہم حکومت نہیں چاہتے، ہم پاکستان،جمہوریت اورپارلیمنٹ چاہتے ہیں، دوسری جماعتوں کو الیکشن سے خوف ہے لیکن پیپلزپارٹی پوری طرح تیار ہے ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی نے قربانیاں دی ہیں ، جلاوطنی سے جمہوریت کیلئے واپس آرہے ہیں توآئیں الیکشن کرائیں، خدا کے واسطے جمہوری اور سیاستدان بنیں، الیکشن کراکرپارلیمنٹ بحال کریں ن لیگ سے متعلق خورشید شاہ نے کہا کہ کہا تھا کہ آخر میں یہ لوگ کہیں گےہمارافیصلہ اللہ کرےگااورانہوں نے کہہ بھی دیا رہنما پیپلز پارٹی نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب ہم برے وقت میں آپ کیساتھ رہے ہیں، پوچھناچاہتاہوں کس بات کا خوف ہے، آئین الیکشن کرائیں پارلیمنٹ میں آئیں، خدا کے واسطے میاں صاحب آپ کو ہوش آنا چاہیے، کیوں الیکشن میں تاخیر چاہتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کوقانون کےمطابق چلنا چاہیے، قانون میں اپیل کا حق ہے تو نوازشریف کو بھی اپیل کاحق ملےگا، ماورائے قانون کچھ کام ہوگا تو کل اور لوگ بھی ایسے ہی فائدے چاہیں گے خورشید شاہ نے کہا کہ میاں صاحب گھبرائیں نہیں،حکومت بنانے کیلئے ووٹ نہیں تو پی پی سپورٹ کرے گی ، میاں صاحب حکومت کرنے کیلئے ہی آنا چاہتے ہیں تو پھر دیدیں گے لیکن الیکشن تو کرائیں پی پی رہنما نے نواز شریف سے کہا کہ جیل جائیں گے ہیرو بن جائیں گے، میاں صاحب جیل سے بچنے کے چکرمیں زیرو نہ بنیں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو کامیابی نظر نہیں آرہی تو بھی الیکشن میں تاخیرکی غلطی نہ کریں، آئین موجود ہوتا ہے تو ہر عوامی پارٹی کو پارلیمنٹ جانے کا موقع ملتاہے، جمہوریت ہوتی ہے تو ہر پارٹی کواقتدار کا موقع ملتا ہے نواز شریف کی ضمانت کے حوالے سے خورشید شاہ نے کہا کہ ناجائز ہی صحیح لیکن نوازشریف ایک مجرم ہیں، بےشک عدالت نے نواز شریف کوغلط سزادی ہوگی لیکن وہ مجرم ہیں اور عدالت ایک مجرم کو کیسے ضمانت دےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں