71

چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی 9 درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی 9 درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا، جس میں توشہ خانہ کیس،دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی اوراقدام قتل کےمقدمات شامل ہیں تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی دیگردرخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائےگا، جن میں توشہ خانہ کیس، دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی اوراقدام قتل کے مقدمات شامل ہیں چیف جسٹس عامر فاروق اورجسٹس طارق محمودجہانگیری فیصلہ سنائیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنانے کی کاز لسٹ جاری کی تھی یاد رہے سیشن کورٹ اور انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عدم پیروی پرضمانتیں خارج کیں تھیں ، جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے فیصلے کیخلاف درخواستیں دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ 9 ضمانت کی درخواستیں متعلقہ عدالتوں میں زیر التوا سمجھی جائیں، 9 مقدمات میں متعلقہ عدالتوں کے حتمی فیصلے تک گرفتاری سے روکا جائے اور متعلقہ عدالتوں کو مقدمات کے فیصلے میرٹ پر کرنے کی ہدایت کی جائے مقدمات میں 9 مئی کے 3 م اور اسلام آباد میں احتجاج کے 3 ، توشہ خانہ ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور اقدام قتل کا مقدمہ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں