ترکیہ میں زلزلے سے قبل پیش گوئی کرنیوالے ڈچ سائنسدان نے پاکستان میں آئندہ 48 گھنٹوں میں طاقتور زلزلے کی پیشگوئی کردی ، جس کی شدت چھ یا اُس سے زائدہو سکتی ہے تفصیلات کے مطابق ڈچ سائنسدان نے ترکیہ کے بعد پاکستان میں زلزلے کی پیشگوئی کر دی، زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے نے چمن فالٹ لائن کو انتہائی طاقتور ممکنہ زلزلہ کا ریجن قرار دیا ہے زلزلہ سینسر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے سطح سمندر کے قریب فضا میں برقی چارج کے اتار چڑھاؤ کی اطلاع دی ہے، جس کی وجہ سے نقشے میں جامنی رنگ والے علاقوں بشمول پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں آئندہ چند روز میں طاقتور زلزلہ آ سکتا ہے بلوچستان میں زیرِ زمین چمن فالٹ لائن میں تیز لرزش ریکارڈ کی گئی ہے اور اس علاقے میں اگلے دو دن میں کوئی طاقتور زلزلہ آسکتا ہے جس کی شدت چھ یا اُس سے زائدہو سکتی ہے واضع رہے رواں سال نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے تحقیق کار فرینک ہوگر بیٹس نےتین فروری کو ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ جلد یا بدیر جنوبی وسطی ترکیہ، اردن، شام اور لبنان میں سات اعشاریہ پانچ شدت کا زلزلہ آئے گا اور ان کی زلزلے سے متعلق پیشگوئی تین روز بعد ہی سچ ثابت ہوئی تھی 6 فروری کو ترکی اور شام میں شدید ترین زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں زخمی ہوئے تھے، واضح رہے کہ ترکی اور شام میں حالیہ زلزلوں سے ہونے والی وسیع پیمانے پر تباہی کی سائنسی وجوہات اب معلوم ہو چکی ہیں تاہم زلزلوں کے بعد سے دنیا بھر کے ماہرین زلزلوں کی شدت اور ان سے آنے والی بڑے پیمانے پر تباہی کی وجوہات کا مطالعہ کر رہے ہیں۔
84