65

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے آج وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں وہ اپنے غیر ملکی دوروں پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کا اجلاس شام ساڑھے چار بجے ہوگا، جس میں ملک میںسیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر غور ہوگا کابینہ اجلاس میں ملک کی معاشی اور اقتصادی صورتحال پر غور ہوگا اور کابینہ کو وزیراعظم کاکڑ کے دورہ امریکا، برطانیہ اور سعودی عرب کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی اجلاس کے دوران نگران وزیراعظم اپنے غیر ملکی دوروں پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے واضح رہے کہ جمعہ کو بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں 54 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے، مستونگ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) نواز گشکوری جاں بحق ہونے والوں میں شامل تھے پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکہ ایک ’’خودکش دھماکہ‘‘ تھا اور بمبار نے خود کو ڈی ایس پی گشکوری کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑا لیا دریں اثنا، جمعے ہی کو خیبر پختونخوا کے شہر ہنگو میں دوآبہ تھانے کی حدود میں واقع مسجد کے اندر دھماکے کے نتیجے میں مزید 4 افراد شہید جب کہ 5 زخمی ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں