72

اقتصادی جائزہ: آئی ایم ایف کی ٹیم اکتوبر کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی

اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا مشن اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ کے اقتصادی جائزے کے لیے اکتوبر کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا تفصیلات کے مطابق اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ کے اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف مشن اکتوبر کے آخری ہفتے پاکستان پہنچے گا فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، وزارت توانائی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو شرائط پرعملدرآمد رپورٹس تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ، آئی ایم ایف مشن ایک ہفتے سے زیادہ معاشی ٹیم کے ساتھ اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کرے گا توانائی شعبے کا گردشی قرضہ،ایف بی آرریونیو اور مارکیٹ بیسڈایکسچینج ریٹ جائزہ کےاہم نکات ہوں گے جبکہ ایکسٹرنل فنانسنگ،سرکلرڈیٹ مینجمنٹ پلان اور بانڈز کے اجرا کا بھی آئی ایم ایف مشن جائزہ لے گا آئی ایم ایف معاہدے میں شامل شرائط کےمطابق بجلی،گیس نرخوں میں ایڈجسٹمنٹ اور ریبیسنگ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں