68

نوازشریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے آرہے ہیں، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے آرہے ہیں، ہر وعدے کی تکمیل اور پاکستان کی روشن تقدیر نواز شریف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ والنٹئیرز کا اجلاس ہوا، سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں پارٹی قائد محمد نواز شریف کے 21 اکتوبر کو استقبال کے حوالے سے مشاورت کی گئی، اس موقع پر مریم نواز شریف نے یوتھ والنٹیئرز کے جوش و جذبے کو خراج تحسین پیش کیاا جلاس میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں دل سے سمجھتی ہوں کہ نواز شریف آئے گا تو پاکستان آگے جائے گا کیوں کہ پاکستان میں جو بھی بڑا منصوبہ ہے وہ نوازشریف کا لگایا ہوا ہے، اس لیے ہمیشہ کہتی ہوں کہ نواز شریف کی دی ہوئی ترقی نکال دیں تو پاکستان میں صرف کھنڈرات بچیں گے، نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات، نوجوانوں اور مزدوروں کے لئے روزگار، امن اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے، نواز شریف معیشت بحال، دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے قوم کی خدمت کا ایک لمحہ ضائع کیا نہ آئندہ کریں گے، نواز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے آ رہے ہیں، نواز شریف پاکستان کے زخموں پر مرہم ہے، 21 اکتوبر کو عوام ثابت کریں گے کہ قائد صرف نواز شریف ہیں، نواز شریف بھی آپ اور عوام سے ایسے ہی محبت کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ نواز شریف کو سرخرو اور سربلند کیا، نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح نواز شریف کا مقصد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں