اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ضمانت مل گئی تو عدالتیں پھر گڈ ٹو سی یو ہوجائیں گی اور ہم نہیں چاہتے کہ عدالتیں گڈ ٹو سی یو ہوں تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جوواقعات کےذمہ دارہیں کیاوہ مسلمان بھی ہیں؟ ایسے لوگوں کوہم کب تک برداشت کرتےرہیں گے، عرصےسےایسےواقعات کاسامناکررہےہیں لیکن ہم بدلہ ضرورلیں گے، سب سےپہلےالیکشن کرادیں تاکہ ایک منتخب حکومت آجائے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے انتقام کی سیاست چھوڑ کر معاملہ اللہ پررکھاہےتواچھی بات ہے، نوازشریف کوپیغام پہنچایاتھاکہ محاذآرائی کی سیاست کوترک کریں، سیاست میں کبھی بدلہ نہیں لیاجاتاالبتہ ووٹ کےذریعے انتقام لیا جاتا ہے پی پی رہنما نے کہا کہ غیرمستحکم صورتحال کاایک ہی حل ہےکہ جمہوریت کومضبوط کیاجائے اور ٹروتھ کمیشن بناکرماضی کی غلطیوں کوعوام کےسامنےلاناچاہیے، الیکشن کمیشن نے تاریخ نہیں دی لیکن امید کرتا ہوں انتخابات ہوجائیں گے نواز شریف کی واپسی کےحوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اگرواپس آتےہیں توپیپلزپارٹی انہیں خوش آمدیدکہےگی، ہم نےہمیشہ ن لیگ کی مددکی ہے،میثاق جمہوریت پرعمل کیاہے، ہم کبھی نوازشریف کیخلاف عدالتوں میں نہیں گئے ، ہم کبھی ن لیگ سےجھگڑانہیں کریں گے،ہمیشہ ان کی مددکی ہے خورشید شاہ نے بتایا کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں عین وقت پرکیافیصلہ ہوتاہےمجھےنہیں پتہ، مجرم کوسپریم کورٹ ضمانت دیدےگی توبڑامشکل ہے کیونکہ نوازشریف کوضمانت مل گئی توعدالتیں پھرگڈٹوسی یو ہوجائیں گی، عدالتیں گڈٹوسی یو نہیں ہونا چاہتیں رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ بدبختی کی بات ہےملک میں جوزیادہ جھوٹ بولتاہےوہ زیادہ مقبول ہوتاہے اور جوزیادہ کام کرتاہےوہ زیادہ کمزورسمجھاجاتاہے، آج ایسےحالات ہیں کہ ہم ملک کےلیےاچھافیصلہ بھی نہیں کرسکتے۔
66