لندن : سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 2018 میں نواز شریف نے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو عزت دی، ملک کو تباہ کرنے والوں سے اللہ انتقام لے گا لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے آئندہ الیکشن میں قوم نواز شریف کو بھاری اکثریت میں ووٹ ڈالے، ہماری اکثریت ہوگی تو ہم مشکل فیصلے کرسکیں گے ایک سوال کے جواب میں رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ سال2018میں مسلم لیگ ن حکومت بناسکتی تھی لیکن نوازشریف نے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو عزت دی نوازشریف نے پہلے بھی اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑا تھا اور انہیں آج بھی اللہ پر یقین ہے، نوازشریف کیخلاف سازش کرنے والے کم عرصہ میں بےنقاب ہوگئے، انہوں نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف کی تمام توانائیاں ملک کی بہتری کے لیے ہوں گی، میرے خلاف نیب کے بےبنیاد مقدمات بنائے گئے جن کی کوئی اہمیت نہیں اسحاق ڈار نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد نواز شریف انتقام کے بجائے ملک کو ٹھیک کرنے پر بھرپور توجہ دیں گےنہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو نکالنے والوں نے ملک پر ظلم کیا، پاکستان کی ترقی کئی برس پیچھے دھکیل دی گئی۔
76