84

میاں صاحب نے فیض اور باجوہ کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا

لندن : مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ میاں صاحب نے فیض اورباجوہ کامعاملہ اللہ پرچھوڑدیا، ہماری کوشش ہےقوم نواز شریف کوبھاری اکثریت میں ووٹ ڈالے تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا باجوہ اور فیض کا احتساب ہوناچاہیے تو انھوں نے جواب دیا کہ میاں صاحب نےفیض اور باجوہ کا معاملہ اللہ پرچھوڑدیا ہے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میاں صاحب جب پاکستان سے آرہے تھے تو آسمان کی طرف دیکھ رہےتھے، میڈیاسےبات کرتےہوئے میاں صاحب نےکہا تھا اپنامعاملہ اللہ پرچھوڑتا ہوں ن لیگی رہنما نے کہا کہ دو راستے ہیں انتقام کا سوچیں یا پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کا سوچیں ، نوازشریف نے پہلے بھی اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑا تھا اور آج بھی اللہ پر یقین ہے ، نواز شریف کیخلاف سازش کرنے والے کم عرصہ میں بے نقاب ہوگئے ہیں ن کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہےقوم نواز شریف کوبھاری اکثریت میں ووٹ ڈالے، ہماری اکثریت ہوگی توہم مشکل فیصلےکرسکیں گے اسحاق ڈار نے بتایا کہ نوازشریف کی تمام توانیاں ملک کی بہتری کےلیےہوں گی، ملک کوتباہ کرنےوالوں سےانتقام اللہ لے گا نیب کیسز کے حوالے سے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ میرے خلاف نیب کے بے بنیاد مقدمات بنائے گئے، جن کی اہمیت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں