سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کالعدم قرار دیے جانے پر نیب کیسز دوبارہ کھلنے پر ویلکم کہا ہےADN نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب ترامیم سپریم کورٹ کی جانب سے کالعدم ہونے پر دوبارہ نیب کیسز کھلنے پر کیسز کو ویلکم کرتے ہوئے ازراہ تنفن کہا ہے کہ نیب کے سامنے اب نہ کوئی بندہ رہا اور نہ بندہ نواز، نیب قوانین میں ہم بھی شامل ہیں اور تمام سابق وزیراعظم اور صدور بھی شامل ہیں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیاسی پارٹی کا منشور غریب کا منشور ہونا چاہیے۔ ہم پہلی جماعت تھے جس نے امیدواروں سے درخواستیں مانگیں اور ہم آج بھی الیکشن کے لیے تیار ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ہی انتخابات کا فیصلہ کرنا ہے۔ اگر کوئی حتمی تاریخ آ جائے تو عوام میں پایا جانے والا اضطراب ختم ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کو خوش آمدید کہتے ہیں تاہم لیول پلے فیلڈ کا مطلب لائیک اور ڈس لائیک نہیں ہونا چاہیے۔ ہم نے ابھی تک کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کیا، حلقہ بندیوں پر جہاں ضروری ہوا وہاں اعتراضات اٹھائیں گے سابق وزیراعظم نے کہا کہ علیحدہ صوبہ اب صرف ہمارا نہیں سب کا مطالبہ ہے، صوبے کا بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا تھا، تحریک انصاف کا پہلے بھی مقابلہ کیا اور اب بھی تیار ہیں، جب وہ عروج پر تھے تو اس وقت بھی ہم جیتے تھے۔
89