80

21 اکتوبر کو نواز شریف کی واپسی فائنل ہے،تاریخی استقبال ہوگا: عطا تارڑ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم عطا تارڑ نے کہا ہے کہ یہ بات اٹل ہے، نواز شریف 21 اکتوبر کو ہی وطن واپس آئیں گئے۔ گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ میں حال ہی میں لندن سے ہو کر آیا ہوں، 21 اکتوبر کو نواز شریف کی واپسی فائنل ہے، یہ صرف قائد کی واپسی نہیں ہے بلکہ ملک کی بقا کی جنگ ہے، ملک کو بچانے کی جنگ ہے، میاں نواز شریف کا تاریخی استقبال ہوگا انہوں نے کہا کہ مخالفین کی طرف سے کمپین چلائی جا رہی ہے کہ نواز شریف کی واپسی کی تاریخ میں تبدیلی ہو گئی ہے، ہم چاہتے تو ایئر پورٹ پر استقبال اور ریلی جاتی عمرہ جا سکتی ہے، جہاں پاکستان بننے کی قرار داد پیش ہوئی وہیں پاکستان کو بچانے کی قرارداد منظور ہو گئی عطا تارڑ نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ ڈویژن نے تمام کی تمام نشستیں جیت کر نواز شریف کو دی تھیں، مریم نواز کی قیادت میں بہت منظم کام کیا گیا ہے، سیاسی جماعت کے حملوں کے بعد جہلم کے چودھری نے دوڑ لگائی، ہمارے مخالفین کم ظرف لوگ ہیں، یہ ان کا کیا دھرا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں