67

40 سال سیاست کی ایک پرچہ نہیں ہوا،ایک سال میں دہشتگرد بنا دیا گیا:شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ 40 سال سیاست کی، 39 سال ایک پرچہ نہیں ہوا تھا لیکن ایک سال میں جیل اور کورٹ کچہری دیکھ لی، دہشتگرد بھی بنا دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ برف پگھلی ہے یا نہیں لیکن جو بےگناہ ہے اسے رہائی ملنی چاہیے ایف آئی اے نے سائفر کیس میں شاہ محمود کو ہتھکڑی لگا کر جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچایا جہاں کمرۂ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 40 سال سیاست کی، 39 سال ایک پرچہ نہیں ہوا تھا لیکن ایک سال میں جیل اور کورٹ کچہری دیکھ لی، دہشتگرد بھی بنا دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات وقت کی ضرورت اور واحد حل ہیں، اگر شفاف انتخابات نہ ہوئے تو ملک کا ناقابل تلافی نقصان ہوگا اور عوام کا موجودہ جمہوری نظام سے اعتبار اٹھ جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں برف پگھلی ہے یا نہیں، جو بے گناہ ہے اسے رہائی ملنی چاہیے۔واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں