85

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کر دی

اسلام آباد : کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظورکر دی بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں استدعا کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ نیب نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری فی الحال مطلوب نہ ہونے کا بیان دیا، ہمیں لفظ فی الحال پراعتراض ہے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ نیب کا ارادہ تبدیل ہونے پرعدالت کے ذریعے آگاہ کیا جائے کیونکہ حفاظتی ضمانت بنیادی حق ہے نیب پراسیکیوٹر نے وکیل کے بیان پر مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ کوئی قانون نہیں کہ کسی ملزم کو گرفتاری سے قبل آگاہ کیا جائے۔بعدازاں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب پراسیکیوٹر اور لطیف کھوسہ کے دلائل کے بعد سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 12 اکتوبر تک توسیع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں