اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آ رہے ہیں اپنی زیرِ صدارت مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام کی امید نواز شریف وطن واپس آ رہے ہیں، ان کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں مریم نواز نے کہا کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے مجرم عوام کے قہر سے بچ نہیں سکتے، نواز شریف نے ہی عوام کو ہمیشہ ریلیف دیا ہے اجلاس میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی آمد سے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مفادات کا تحفظ ہوگا اس سے قبل ایک تقریب سے خاطب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اقامہ کیس پر نکالا گیا جس کی وجہ سے آج تک ملک ترقی نہیں کر سکا ان کا کہنا تھا کہ مشرف دور میں میرے والد کو جیل میں رکھا گیا تو والدہ نے باہر قدم رکھا جبکہ میرے لیے بھی یہ راستہ آسان نہیں تھامریم نواز نے کہا تھا کہ میں پانچ پانچ ماہ ڈیتھ سیل میں گزار کر آئی ہوں، 200 کے قریب پیشیاں بھگت کر آپ کے سامنے کھڑی ہوں، میرے والد کے سامنے مجھے کوٹ لکھ پت سے گرفتار کیا گیا۔
64