75

نواز شریف نے رہنماؤں سے مہنگائی کم کرنے کی تجاویز مانگ لیں

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے رہنماؤں سے مہنگائی کم کرنے کی تجاویز مانگ لیں اور کہا کہا ہم اقتدار میں آگئے تو عوام کو کیا اور کیسے ریلیف دیں گے تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے لندن میں ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع نے بتایا کہ 2 سیشن میں ہونیوالے اجلاس میں رہنماؤں نے مختلف تجاویز دیں نوازشریف نے کہا خوشی ہے تمام ادارے اپنی حدود میں کام کررہے ہیں،، اگرماضی میں ایسا ہوتا توآج پاکستان کی صورتحال مختلف ہوتی مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ اقتدار ملا تو اولین ترجیح عام آدمی کوریلیف فراہم کرنا ہوگا، عوام کو ریلیف نہ دے سکنے والا اقتدار بے سود ہوگا انھوں نے مزید کہا کہ اقتدارسنبھالنے سے قبل تمام حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے، ملک میں سرمایہ کاری لانے کے لئے مختلف آپشنز موجود ہیں، بیرونی دنیا بالخصوص دوست ممالک کےساتھ رابطے میں ہوں، اس حوالے سے حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی ہے نوازشریف نے اجلاس میں شرکا سے مہنگائی کم کرنے کی تجاویز مانگیں اور کہا ہم اقتدار میں آگئے تو عوام کو کیا اور کیسے ریلیف دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں