66

منظور وسان نے الیکشن کی تاریخ بتادی

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظوروسان نے الیکشن کی تاریخ بتاتے ہوئے کہا 28 جنوری 2024 کو الیکشن ہوگا تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظوروسان نے الیکشن سے متعلق پیشگوئی کی ہے کہ 28 جنوری 2024 الیکشن کا دن ہے اور عام انتخابات میں پی پی اور ن لیگ میں مقابلہ سخت ہوگا سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ میں پی پی کے خلاف تمام جماعتوں کا اتحاد بنے گا اور سندھ میں پی پی سوئپ کرے جبکہ دیگر صوبوں میں بھی پی پی زیادہ سیٹیں لے گی احتساب کے حوالے سے منظور وسان نے کہا کہ احتساب مخصوص لوگوں کا نہیں ہونا سب کا ہونا چاہیے پی ٹی آئی سے متعلق پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پوزیشن ڈاؤن ہے جبکہ مہنگائی کے حوالے سے کہا کہ نگران حکومت میں مہنگائی میں بےتحاشہ اضافہ ہوا ہے، غریب طبقہ پریشان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں