78

جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب انسداد دہشتگردی عدالت طلب

لاہور: انتشار انگیز تقاریر کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کو طلب کر لیا جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کی۔ سماعت پر پولیس نے مقدمے کی اخراج رپورٹ تیار کر کے پیش کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا عدالت نے ملزمان کی طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے انہیں 30 ستمبر کو طلب کر لیا۔ خیال رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن میں ریاست مخالف تقاریر اور بیانات کے تحت 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا چند روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی تھی۔ لاہور پولیس نے مقدمہ خارج کرنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروائی تھی پولیس کا کہنا تھا کہ مدعی کیس نہیں چلانا چاہتا لہٰذا اخراج مقدمے کی رپورٹ متعلقہ عدالت جمع کروائیں گے، ملزمان کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کاعمل شروع ہوگیاخیال رہے کہ 19 ستمبر 2022 کو پنجاب میں چیئرمین پی ٹی آئی پر الزامات کے تناظر میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں