لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ 90 دن میں الیکشن ہونے چاہئیں مگر حالات مختلف ہیں، رویہ سب کے ساتھ ایک ہونا چاہیے اور امید ہے کہ الیکشن کمیشن ایک رویہ ہی رکھے گی نواز شریف کے حالیہ متنازع بیان پر جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم نہیں سمجھتے کسی پر انفرادی حملے ہونے چاہئیں، کسی کا نام لے کر کچھ نہیں کہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کسی شخصیت کا نام لے کر بیانیہ نہیں بنانا چاہیے تھا، ان نے کسی سے معاملات طے کرنے ہیں تو پہلے ملک واپس آئیں پی ٹی آئی سے متعلق انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن میں ہوگی یا نہیں یہ کہنا مشکل ہے کیونکہ معاملات چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں تمام لوگوں کو برابر موقع ملنا چاہیے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ کے حولے سے کوئی شکایت نہیں، الیکشن ہر حال میں ہونا چاہیے یہ پاکستان کی سالمیت کیلیے ضروری اور ناگزیر ہے رہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چوہدری نے اس موقع پر بتایا کہ پارٹی اسی ہفتے رجسٹرڈ ہو جائے گی اور انتخابی نشان بھی مل جائے گا۔
63