اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےپراپرٹی کیس میں عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل پر 5 ہزار روپے جرمانہ کردیا تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےپراپرٹی کیس کی سماعت کے دوران وکیل پر 5 ہزار روپے جرمانہ کردیا ، پراپرٹی کیس میں سپریم کورٹ کا وقت ضائع کرنے پر وکیل کو جرمانہ کیا گیا چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ وکیل نےمتعلقہ دستاویزکی طرف نشاندہی کے بجائے عدالت کاوقت ضائع کیا،درخواست گزارکے وکیل نے عدالت کو مس لیڈ کرنےکی کوشش کی چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ کے اس عمل سے عدالت کو آپ پر اعتبار نہیں رہا ، جرمانے کی رقم مرضی کے خیراتی ادارے میں جمع کراکر رسید پیش کریں۔
76