اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے آڈیو لیکس تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کا طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے آڈیو لیکس تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کے طلبی کے نوٹس کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے مگر ایف آئی اے اور پولیس ہراساں کررہی ہے، پولیس نے ایس ایس پی آپریشنز کے آفس پیش ہونے اور ایف آئی اے نے وائس میچنگ کے لیے طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایف آئی اے اور پولیس کو درخواست گزار کو ہراساں کرنے سے روکا جائے اور کیس کی حتمی فیصلے تک ایف آئی اے طلبی کے نوٹس کو معطل کیا جائے بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ اٹھا رہ ستمبر کو عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی تھی مرکزی کیس تیس اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے، کیس زیر التوا ہونے کے باوجود ایف آئی اے نے اٹھارہ ستمبر کو طلبی نوٹس جاری کردیا۔
91